اسلام آباد(ویب ڈیسک) کلین اینوائرمنٹ اور ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں آج کابینہ کا اجلاس کاغذوں کے بغیر منعقد کیا گیا، اجلاس میں ڈیجیٹل ٹیبلیٹس کا استعمال کیا گیا.
وزیر اعظم آفس کی جانب سے سامنے آنے والی ٹویٹ میں بھی اس متعلق بتایا گیا. اس سے قبل کابینہ ارکان کو اجلاس کا ایجنڈا، سمریاں ڈیجیٹل طریقہ کار سے بھجوادی گئیں تھیں.
وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پہلی بار کابینہ کا اجلاس کاغذوں کے بغیر ہوا۔ہمارے دورحکومت میں 230 سے زائد وفاقی کابینہ اجلاس ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں 60 سے زائد کابینہ اجلاس ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے دور میں صرف 23 کابینہ اجلاس ہوئے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے نظرثانی کی درخواست دی گئی ہے، کابینہ نےکالعدم ٹی ایل پی درخواست پر کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی ہے، کمیٹی وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی جائے گی۔