میانوالی: مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی

02:00 PM, 25 May, 2021

احمد علی
میانوالی (پبلک نیوز) کندیاں کے قریب مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی ہے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مال بردار کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔ مال بردار ٹرین کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق مال بردار ٹرین محمود کوٹ جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ ریلوے ڈی ایم ای، ای ایم ای اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے۔
مزیدخبریں