اسرائیلی جارحیت کیخلاف سینیٹ نے قرارداد منظور کر لی
03:32 PM, 25 May, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے سینیٹ اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرار داد ایوان سے متفقہ طورپر منظور کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق قرارداد قائد ایوان شہزاد وسیم نے پیش کی۔ جس میں کہا گیا کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت مقدس مقامات پر بمباری کی مذمت کرتا ہے۔ غزہ سے محاصرہ فوری ختم کیا جائے۔ یروشلم اور غزہ میں اسرائیلی جنگی کرائمز کا ٹرائل کیا جائے۔کہا گیا کہ فلسطین کے معاملے حل دو ریاستی حل ہے۔ غزہ میں عالمی مبصرین کی دورے کی اجازت دی جائے۔ یہ ایوان حکومت پاکستان کے حالیہ موقف کی حمایت کرتا ہے۔ اسرأئیلی اقدامات جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ آبادی کے تناسب میں تبدیلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کی آزدانہ انکوائری کا طریقہ کار بنایا جائے۔ایوان نے قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ چئیرمین سینٹ نے کہا کہ قرار داد کا فرنچ عربی اور دیگر زبانوں میں ترجمہ کیا جائے۔ جس کے بعد قرارداد کی کاپی پوری دنیا کی پارلیمنٹس تک پہنچائی جائے۔