پاکستان میں پانی کی قلت سے متعلق ’ارسا‘ کا اہم ترین اجلاس

04:30 PM, 25 May, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان میں پانی کی قلت سے متعلق انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (IRSA) کا انتہائی اہم ترین اجلاس معنقد ہوا جس میں قلت سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان ارسا خالد رانا کے بیان میں انھوں نے کہا کہ آج پانی کی صورتحال پر غور کرنے کے لیے اجلاس ہوا۔ دریاؤں کی صورتحال دیکھتے ہوئے پانی کی صورتحال 21 مئی کے فيصلوں کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا۔خالد رانا کا کہنا ہے کہ ممبر سندھ نے پنجاب کے تونسہ ۔ پنجند لنک کینال سے 500 کیوسک پانی استعمال کرنے پر اعتراض کیا۔ ممبر پنجاب نے اپنا مؤقف پیش کیا کہ واٹر اکارڈ کی شق 14 (b) ہر صوبہ کو حق دیتی ہے کہ وہ اپنا پانی کسی بھی کینال میں لے سکتا ہے۔ترجمان ارسا کے مطابق آج کے اجلاس ميں ارسا ممبران میں کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی۔
مزیدخبریں