پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، اسلام آباد سیل کر دیا گیا

05:01 AM, 25 May, 2022

احمد علی
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، اسلام آباد سیل کر دیا گیا۔ درج ذیل پوائنٹس ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ اگر سفر ضروری ہو تو متبادل راستے استعمال کریں۔ ریڈ زون،ایوب چوک، ایکسپریس چوک، نادرا چوک اور سرینا چوک سے داخلہ اور خارجی راستہ بند ہے۔ متبادل کے طور پر، صرف مارگلہ روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اتاترک ایونیو، ناظم الدین ٹی کراس سے جیو چوک تک بند ہے۔ متبادل کے طور پر،سیونتھ ایونیو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ناظم الدین روڈ ،زوم پٹرول پمپ سے اتاترک ایونیو تک بند ہے۔ متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جناح ایونیو،چائنہ چوک سے ایکسپریس چوک تک بند ہے۔ متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مری روڈ،راولپنڈی سے فیض آباد کی طرف دونوں جانب ٹریفک کے لیے بند ہے۔ متبادل کے طور پر اسلام آباد ایکسپریس وے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد ایکسپریس وےگلبرگ گرین پل پر اسلام آباد آنے والی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ متبادل کے طور پر راولپنڈی پشاور روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سری نگر ہائی وے، اسلام آباد آنے والی ٹریفک کو اسلام آباد چوک پر بند کر دیا گیا ہے۔ متبادل کے طور پر راولپنڈی پشاور روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آئی جے پی روڈ، پیر ودھائی چوک، خیابان چوک، پنڈورہ چوک اور سٹیڈیم روڈ راولپنڈی کی طرف ٹریفک کے لیے بند ہے۔ متبادل کے طور پر، پشاور روڈ راولپنڈی کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نائنتھ ایونیو،آئی جے پی روڈ سے آنے اور جانے والی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ متبادل کے طور پر، I-8 اور I-9 مرکز کی سڑکیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
مزیدخبریں