پنجاب کے عوام نے آج عثمان بزدار کو مسلط کیے جانے کا بدلہ لیا ہے: مریم نواز

10:36 AM, 25 May, 2022

احمد علی
نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف کی پریس کانفرنس، کہا قوم جانتی ہے کہ اسکو ایک قابل حکومت کی ضرورت ہے جو اس کے مسائل حل کرسکتی ہے، پنجاب کے عوام نے آج عثمان بزدار اور فرح گوگی کو مسلط کیے جانے کا بدلہ لیا ہے، قوم کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے اس فتنے کو مسترد کیا. مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ تمام قانون نافظ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں، پنجاب کے عوام نے عثمان بزدار کی نااہلی اور فرح گوگی کی کرپشن اور لوٹ مار کا بدلہ لیا۔ اپنا مینڈیٹ چور کرنے کا بدلہ لیا اور صوبے کی بربادی کا بدلہ لیا. مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے بھی انکو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے بھی اس فتنے کو مسترد کیا کے. میں وہاں کے عوام کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، آ ج شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور پرویز خٹک سپیکر چیمبر میں آئے اور safe exit مانگتے رہے۔ مگر انکا کوئی مطالبہ نہیں مانا گیا کیونکہ معاملہ سپریم کورٹ میں تھا. حکومت نے انکو بڑے گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی آفر کرتے رہے مگر یہ صرف 10000 کی گنجائش والے گراؤنڈ میں جلسہ کرنے پر بضد رہے. ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود انہوں نے دنگا فساد پھیلایا اور توڑ پھوڑ کی، یہ شخص کبھی بھی اپنے محسن کو ڈسے بغیر نہیں رہ سکتا۔ جس سپریم کورٹ نے اسکو محفوظ راستہ دیا ہے اس نے اسکی بھی دھجیاں اڑا دی ہیں، عدالتوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ایسی روایت نہ ڈالیں کہ جو زیادہ گالیاں دے گا، اسکے حق میں فیصلہ آئے گا. مریم نواز نے کہا عمران خان کی ساری چوریاں اور ڈاکے ایک ایک کرکے عوام کے سامنے لائیں گے۔ اس جعلی صادق اور امین کو عوام پہلے ہی پہچان چکی ہے، اب اور زیادہ جانے گی، اداروں نے بہترین فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئین اور قانون کے ساتھ رہیں گے اور اس فیصلے کا دکھ پورے پاکستان میں ایک ہی شخص، یعنی عمران خان کو ہے.
مزیدخبریں