سیف ایگزٹ مانگنے سے متعلق مریم نواز کا بیان جھوٹا ہے : فواد چودھری

03:33 PM, 25 May, 2022

احمد علی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز جھوٹ کی دیوی ہیں میں رات سے کشمیر اور جہلم کے بارڈر پر آنسو گیس اور پولیس کا سامنا کر رہا ہوں اور وہ فرما رہی ہے میں اسپیکر ہاؤس میں اس امپورٹڈ حکومت سے مذاکرات کر رہا تھا. اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ جھوٹ کی دیوی اب صرف مقابلہ کوئی مذاکرات نہیں انشاللہ. واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کا اپنی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کااعلان کرکے پھنس گئی،عوامی سپورٹ نہیں مل رہی تھی اور انہوں نے حکومت سے محفوظ راستہ مانگا۔ اسد قیصر اور پرویزخٹک نے ایاز صادق سے رابطہ کیا، پھر ایاز صادق نے نواز شریف سے رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ یہ کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر معاملات چاہتے ہیں، نوازشریف نے واضح کردیا کہ وہ کسی دھمکی میں نہیں آئیں گے اور ان کے مطالبے پر انتخاب نہیں کراؤں گا، انہوں نے جو کہا ہے اس کو پورا کریں۔ مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ آج اور کل پی ٹی آئی نے پھر حکومت سے رابطے کیے، آج صبح10 بجے شاہ محمود قریشی، اسد قیصر اور فواد چوہدری اسپیکر ہاؤس آئے۔ ان کے مطالبات کی سمری یہ تھی کہ ہم دھرنے کا اعلان کر بیٹھے ہیں، سمری یہ تھی کہ ہمیں کوئی سیف ایگزٹ دیا جائے۔
مزیدخبریں