ریڈ زون میں کسی کو آنے کی ہرگز اجازت نہیں، آئی جی اسلام آباد

04:10 PM, 25 May, 2022

احمد علی
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریڈ زون میں کسی کو آنے کی ہرگز اجازت نہیں،اگر کسی نے ریڈ زون آنے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا،دیگر مقامات پر افسران کو ہدایات ہیں کہ قوت کا استعمال نہ کریں،مظاہرین سے اپیل ہے کہ پرامن رہیں پولیس پر پتھراؤ اور املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پیٍغام میں کہا کہ لانگ مارچ میں شریک مظاہرین نے بلیو ایریا میں درختوں اور گاڑی کو آگ لگا دی۔پولیس نے فائربریگیڈکو بلوا لیا۔کچھ جگہوں پر آگ بجھا دی گئی جبکہ مظاہرین نے ایکسپریس چوک میں دوبارہ درختوں کو آگ لگا دی۔ ریڈ زون کی سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں