آئی ایم ایف نےپٹرول اور بجلی پرسبسڈیزہٹانےکامطالبہ کردیا
05:58 PM, 25 May, 2022
آئی ایم ایف نے پاکستان سے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا. آئی ایم ایف کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافےکےبغیراگلی قسط جاری کرنےسےانکار. آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کےساتھ مذاکرات جاری رکھنےپراتفاق کیا گیا ہے جبکہ تمام پاکستانیوں کےفائدے کیلئےمیکرواکنامک استحکام یقینی بنانےکاعزم کیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات 18سے25مئی تک جاری رہے، پاکستانی حکام کےساتھ انتہائی تعمیری مذاکرات ہوئے، پاکستان نےگزشتہ جائزےمیں طےشدہ پالیسیزسے انحراف کیا. پاکستانی وفد وزیراعظم سے بات چیت کے بعد آئی ایم ایف کو جواب دےگا