عمران خان اور بشری بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل
04:24 PM, 25 May, 2023
سابق وزیر اعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا . چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا.ذرائع کے مطابق 70 سے زائد سابق اراکین اسمبلی کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے ۔بشری بی بی، ملیکہ بخاری اور دیگر کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی سفارش پر تمام رہنماؤں کے نام ای سی ایل پر ڈالے گئے ۔