پبلک نیوز: ملکی معیشت میں بہتری لانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کارروائیاں تواتر سے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے کے تحت ایف سی بلوچستان نےصوبے میں اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے متعدد کارروائیاں کیں، انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے مختلف ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا،برآمد کیے گئے سامان میں میں آٹا، چینی، یوریا، چاول، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، لائیو سٹاک، نارکوٹکس، تیل اور ممنوعہ اشیاء سمیت غیر ملکی کرنسی شامل ہیں۔
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کیجانب سے اسمگلنگ کرنےوالےنیٹ ورک کومؤثرطریقےسےناکام بنایا گیا، انسداد اسمگلنگ کی ان کاروائیوں میں پکڑی گئی اشیاء کی مالیت تقریباً دس ارب روپے ہے،ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)مستقبل میں اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔