خیبر پختونخوا انڈر 23 انٹر ریجنل گیمز 28 مئی سے شروع ہونگی،ناصرخان

11:16 AM, 25 May, 2024

ویب ڈیسک: ڈی جی اسپورٹس خیبر پختونخوا ناصر خان  کا کہنا ہے کہ انڈر 23 انٹر ریجنل گیمز 28 مئی کو سات ریجن میں شروع کی جارہی ہیں،انٹر ریجنل گیمز میں 20 گیمز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی اسپورٹس ناصر خان کا کہنا ہےکہ انٹر ریجنل گیمز میں 18 سو سے زیادہ مرد وخواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں،انٹر ریجنل گیمز میں 20 گیمز شامل ہیں،جتںے والے کھلاڑیوں کو پرونشیل ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

ڈی جی اسپورٹس خیبر پختونخوا ناصر خان  کا کہنا ہے کہ گیمز حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس  عبدالولی خان اسپورڑس،کوہاٹ اور پشاور اسپورڑس کمپلیکس میں ہونگے ہیں،وزیر اعلی خیبر پختونخوا 28  مئی کو حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو افتتاح کریں گے جو مکمل ہوگیا ہے،ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے پی سی ون کو ریوائز کیا گیا ہے،منصوبہ ایک سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔

ناصرخان کاکہناہے کہ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پر ایک ارب چالیس کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے،سٹیڈیم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر 2 ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

مزیدخبریں