ملک بھر میں بجلی کاشارٹ فال 5 ہزار 700 میگاواٹ تک پہنچ گیا

12:35 PM, 25 May, 2024

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 700 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع پاور ڈویژن کاکہنا ہے کہ طلب 26 ہزار میگاواٹ، پیداوار 20 ہزار 300 میگاواٹ ریکارڈ اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے بڑھ گیا جبکہ شہری علاقوں میں 4 سے 6 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ  لائن لاسز علاقوں میں دورانیہ 12سے 16گھنٹوں تک ہوگیا،پن بجلی سے 6 ہزار تین سومیگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، تربیلا ڈیم سے 2200، تربیلا فورسے 1100میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غازی بروتھا سے 1200، منگلا ڈیم سے 950 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،ملک بھرمیں کہیں بھی بجلی کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی۔

مزیدخبریں