بھائی نےلائیوویڈیومیں بہن کوقتل کردیا،سوشل میڈیا پروائرل

12:44 PM, 25 May, 2024

ویب ڈیسک: الجزائر کے شہر الاغواط میں پیش آنے والے ایک ناقابل یقین واقعے سے ہر طرف غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ یہ واقعہ ایک بھائی کی طرف سےاپنی بہن کو اس کی بچی کے سامنے چھری کا خوفناک وار کرنے کا ہے۔ جسے ملزم نے’انسٹا گرام‘ کی لائیو نشریات میں نشر کیا۔

نوجوان نے اپنی شادی شدہ بہن کے گلے میں چاقو گھونپا اور اس منظرکو انسٹا گرام پر لائیو نشر کیا گیا۔

میڈیا کے مطابق یہ جرم مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 45 منٹ پر ملک کے وسط میں واقع شہر الاغواط کے "800 رہائشی" محلے میں پیش آیا۔

بیٹی نے ماں کی ویڈیو بنائی جبکہ براہ راست نشریات کے دوران زمین پر گرنے والی متاثرہ خاتون کی گردن میں چاقو پھنس گیا۔

دریں اثناء اس کی بیٹی جرم کے وقت اس کے پاس تھی۔ جس نے ہسٹریا کی حالت میں زمین پر خون میں لت پت اپنی ماں کی ویڈیو بنائی۔

مقامی اخبار کے مطابق متاثرہ خاتون جس کی عمر تقریباً 40 سال تھی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔

تاہم اس جرم نے سوشل میڈیا پر الجزائر کے لوگوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر غم وغصے کی لہر کو جنم دیا ہے۔ شہریوں کی طرف سے اس واقعے کی انکوائری کرکے مجرم کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں