ملک بھرمیں معمول سےزیادہ بارشیں،محکمہ موسمیات کاالرٹ جاری

12:47 PM, 25 May, 2024

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے جون ,جولائی اور اگست میں موسم صورت  حال سے  آگاہ کر دیا گیا  ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ملک کے کچھ حصوں  میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ وسطی اور شمالی پنجاب , جنوبی سندھ میں معمول سے زیادہ  بارشیں ہو ں گی۔

شمالی کے پی کے,گلگت بلستان  میں معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی اور بلوچستان میں  معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ جولائی کے وسط اور اگست کے دوران زیادہ بارشوں کی توقع ہے۔

شمالی کے پی کے ,گلگت بلتستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان  ہے اور  شمالی کے پی کے ,گلگت بلتستان جنوب مغربی بلوچستان میں رات کے درجہ حرارت معمول سے زیاد رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں