پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی ضمانت منظور

01:21 PM, 25 May, 2024

ویب ڈیسک:انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما عامر مسعود مغل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظورکر لی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، پولیس نے ریکارڈ عدالت جمع کرا دیا۔

پراسکیوٹر نے عدالت کو مقدمے کے  بارے میں آگاہ کیا اورملزم عامر مغل کی جانب سے وکیل علی بخاری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عامر مسعود مغل کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کر لی۔

واضح رہے پولیس نے اسلام آباد کے رہائشی سیکٹر جی 8 فور میں واقع تحریک انصاف کے مرکزی دفتر کو بلڈنگ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کے الزامات کے تحت سیل کردیا ہے جبکہ اس دوران کارِ سرکار کی مزاحمت پر رہنما پی ٹی آئی عامر مغل کو گرفتار کرلیا ہے، عامر مسعود مغل کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں