پاکستانی معروف اداکارہ کودبئی کا'گولڈن ویزا' مل گیا

03:06 PM, 25 May, 2024

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ صبور علی کے بعد ایک اور پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق کبریٰ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں اُنہیں دبئی کا اپنا گولڈن ویزا وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے ایک ایسے ملک کا گولڈن ویزا حاصل کرنے پر خوشی ہوئی جو مشرق اور مغرب دونوں میں بہترین ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں گولڈن ویزا حاصل کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کی بےحد شکرگزار ہوں۔

کبریٰ خان نے مزید کہا کہ اس عمل کو میرے لیے اس قدر ہموار بنانے میں محمد معظم قریشی نے بہت مدد کی، یہ آپ کے بغیر ناممکن تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صبور علی نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا تھا کہ اُنہیں بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔

دبئی کا ’ گولڈن ویزا‘ اس سے قبل متعدد شوبز ستاروں کو مل چکا ہے، گولڈن ویزا ہولڈر کو دس برس تک دبئی میں مستقل رہائش سمیت متعدد سہولیات ملتی ہیں۔

مزیدخبریں