دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون وفاقی شریعت کورٹ میں چیلنج

03:09 PM, 25 May, 2024

سلیمان اعوان

ویب ڈیسک: (سلیمان اعوان) دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کے قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

پبلک نیوز کے مطابق شہزادہ عدنان نے مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے فیڈرل شریعت کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے۔ جس میں وزرات قانون، اسلامی نظریاتی کونسل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون خلاف اسلام ہے۔ آئین کے مطابق اسلامی اصولوں کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا۔ 

آئین کے مطابق کوئی خلاف اسلام قانون بنے تو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ ریسرچ  کے مطابق 35 سال سے بڑی عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر ہیں۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت دوسری شادی کےلیے بیوی سے اجازت کے قانون کو خلاف اسلام قرار دے کر کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں