پاکستان کے مختلف معاشی اشاریوں پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک میں اختلاف

03:28 PM, 25 May, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کے مختلف معاشی اشاریوں پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک میں اختلاف سامنے آگیا۔ 

پبلک نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 24.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تاہم ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں رواں سال مہنگائی شرح 26 فیصد رہے گی۔ 

آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد تک آجائے گی۔ لیکن ورلڈ بینک کی آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔  

آئی ایم ایف نے رواں سال معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی جبکہ ورلڈ بینک کے مطابق رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی۔ 

آئم ایم ایف نے آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد تک جانے کی پیشگوئی کی ہے لیکن ورلڈ بینک کے مطابق آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.3 فیصد تک جائے گی۔

مزیدخبریں