گرمی کی شدت میں اضافہ، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

06:28 PM, 25 May, 2024

ویب ٰڈیسک: پشاور میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی صوبے کےاسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیےگئے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسکول صبح 7 بجے لگیں گے اور پرائمری اسکولز 11 بجے، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری کی چھٹی 12 بجےہوگی۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے مطابق گرمی کے باعث فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں