بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور انکی اہلیہ نے راہیں جدا کرلیں

10:47 PM, 25 May, 2024

(ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا نے کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا ویب سائٹس ’کرکٹ ون‘ اور انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہاردیک اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں اب کرکٹر کی 70 فیصد جائیداد سابقہ اہلیہ نتاشا کو منتقل کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران   ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان علیحدگی سے متعلق  متعدد افواہیں زیرِ گردش تھیں تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پانڈیا اور اس کی بیوی نے ایک دوسرے سے طلاق لینے کے بعد باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طلاق کے بعد ہاردیک کی 70 فیصد جائیداد کی مالکن اب اُن کی سابقہ اہلیہ بن جائیں گی، دوسری جانب نتاشا نے انسٹاگرام سے ’ ہاردیک‘ نام بھی ہٹادیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سارے معاملے پر تاحال بھارتی کرکٹر ہاردیک اور ان کی اہلیہ نتاشا نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، جوڑے کا 4 سال کا بیٹا ’اگستیہ’ ہے جس کی پیدائش جولائی 2020ء میں ہوئی تھی۔

مزیدخبریں