سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ واپس لے لیا

03:58 PM, 25 Nov, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک: لاہور کی سول عدالت میں سرکاری ٹی وی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ واپس لے لیا۔

پروگرام میں مستعفی ہونے پر سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر کے خلاف 10 کروڑ 33 لاکھ روپے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔سرکاری ٹی نے شعیب اختر کے خلاف لگائے گئے الزامات واپس لے لیے۔

عدالت نے دعویٰ واپس لینے کی بنیاد پر کیس خارج کردیا۔سرکاری ٹی وی کے وکیل نے بتایا کہ شعیب اختر سے صلح ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں