مذاکرات کامیاب، پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردی

06:33 PM, 25 Nov, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) پیٹرولیم ڈویژن اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق کرلیا۔ مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع میں فی لیٹر 99 پیسے کااضافہ متوقع ہے۔ حکام پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق منافع میں99 پیسے یا 25 فیصد اضافہ کرنےکی سمری بھیجی گئی ہے۔ حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کو ہر 6 ماہ بعد منافع کاجائزہ لینےکایقین دلایا ہے۔ حکام کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرزکے منافع میں اضافےکا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ تین اچھی خبریں ہیں. انہوں نے کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی. دوسرا سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کر دیا. وزیر اطلاعات نے کہا کہ تیسری اچھی خبر یہ ہے کہ سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے پا چکے ہیں اور یہ ڈالر اس ہفتے پاکستان کومل جائیں گے.
مزیدخبریں