فیفا ورلڈکپ، کرسٹیانو رونالڈو نے اہم عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

07:45 AM, 25 Nov, 2022

احمد علی
دوحہ: قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ میں پرتگال کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اہم عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 5 فٹبال ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو گول سکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔ رونالڈو نے یہ اعزاز گھانا کے خلاف گول سکور کر کے حاصل کیا ہے۔ انہوں نے سال 2006 میں پہلا ورلڈکپ گول کیا اور اس کے علاوہ کرسٹیانو رونالڈو نے 2010،2014 ،2018 اور اب 2022 کے ورلڈکپ میں بھی اپنی ٹیم کے لیے گول سکورکیا ہے. خیال رہے کہ رونالڈو اب پرتگال کیلئے اپنا پانچواں ورلڈکپ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے جمعرات کے روز رواں ورلڈکپ کے پہلے میچ میں گھانا کے خلاف پنالٹی پر گول کر کے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
مزیدخبریں