اسٹیٹ بینک نے شرح سود ایک فیصد بڑھا دیا
12:37 PM, 25 Nov, 2022
کراچی : اسٹیٹ بینک نے شرح سود ایک فیصد بڑھا دیا جس کے بعد 15 فیصد سے بڑھ کر 16 فیصدکردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا اورپالیسی ریٹ 100 بیسسز پوائنٹس بڑھا کر شرح سود 16 فیصد کردی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود ایک فیصد بڑھا دیا جس کے بعد 15 فیصد سے بڑھ کر 16 فیصدکردی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے، شرح سود میں ایک فیصد اضافےکا مقصد مہنگائی کو بڑھنے سے روکنا ہے۔ اعلامیے کے مطابق فیصلے کا مقصد مالیاتی شعبے کا استحکام بھی ہے۔