رشبھ پنت آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

01:13 PM, 25 Nov, 2024

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے شہر جدہ میں انڈین پریمیئر لیگ 2025 ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی بولیاں لگائی جارہی ہیں۔

آئی پی ایل 2025 کی نیلامی کے پہلے دن ایونٹ شروع ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر اندر 110 کروڑ روپے خرچ ہوگئے اور  تمام فرنچائزز نے اپنے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں پر بولیاں لگائیں۔

بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت 27 کروڑ بھارتی روپے کے ساتھ سب سے مہنگے نیلام ہوئے جنہیں لکھنو سپر جائنٹس نے خریدا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سابق کپتان شریاس ائیر کو پنجاب کنگز نے 26.75 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کیا۔

نگلینڈ کے جوس بٹلر 15.75 کروڑ میں فروخت ہوئے جنہیں گجرات ٹائٹنز نے خریدا، گزشتہ سیزن میں وہ راجستھان رائلز کی ٹیم کا حصہ تھے۔بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو پنجاب کنگز نے 18 کروڑ روپے دے کر ٹیم میں شامل کیا۔ 

جنوبی افریقا کے فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا کو گجرات ٹائٹنز نے 10.75 کروڑ روپے کی بولی لگا کر ٹیم میں شامل کرلیا۔گلین میکسویل 4.20 کروڑ بھارتی روپے میں پنجاب کنگز کا حصہ بن گئے۔ مچل اسٹارک کو 11.75 کروڑ بھارتی روپے میں دہلی کیپیٹلز نے حاصل کیا۔

واضح رہے کہ اس سال آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی 24 اور 25 نومبر کو سعودی عب کے شہر جدہ میں منعقد کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں