نو مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اہم پیشرفت

04:06 PM, 25 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) عدالت نے شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ۔

انسداد ہشت گردی عدالت کے جج نے کہا کہ   عدالت دو دسمبر کو فرد جرم عائد کرے گی۔

عمر سرفراز چیمہ کو لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے باعث کوٹ لکھپت جیل میں پیش نا کیا جاسکا۔

مزیدخبریں