(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی مریم نواز نے پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے پولیس پوسٹوں پر فائرنگ کی شدیدمذمت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس افسروں اور اہلکاروں پر حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کیاہے۔انہوں نے کانسٹیبل پر فائرنگ پر شدید غم وغصے کااظہار بھی کیا اور پولیس پوسٹوں پرفائرنگ کی شدیدمذمت کی ہے۔
وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ ایس پی، ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت 20 سے زائد پولیس اہلکار کا حملوں میں زخمی ہونا افسوسناک ہے۔ مظاہرین کے پاس شارٹ مشین گن، آنسو گیس،چاقو،ماسک وغیرہ بھی دیکھے گئے۔ مظاہرین کی جانب سے پنجاب پولیس پر حملوں میں ایسا اسلحہ استعمال ہوا جو صرف پولیس کے پاس ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ غازی بروتھا،میانوالی،ہزارہ موٹروے اور دیگر مقامات پر فائرنگ کی گئی۔پنجاب پولیس کو پہلے بھی تصادم سے بچنے کیلئے غیر مسلح رکھا گیا تھا، اب بھی غیر مسلح ہے۔پچھلے احتجاج میں بھی ایک کانسٹیبل شہید 25 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ ایک صوبے کی پولیس کا دوسرے صوبے پر سرکاری وسائل سے حملہ قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔یہ کونسا احتجاج ہے جہاں سرکاری وسائل استعمال کئے جارہے ہیں۔احتجاج کی بجائے یہ تحریک مسلح دہشت گردی کی کاوش ہے۔