ویب ڈیسک: اسلام آباد اورراولپنڈی کے پرائیویٹ سکولز مزیدبروزمنگل اوربدھ مورخہ 26-27 نومبر ملکی صورتحال، طلبا، اساتذہ، سٹاف اور والدین کے تحفظ کے لئے بندرہیں گے۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہناتھا کہ دیگرملک بھرتمام پرائیویٹ سکولزمعمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق مری میں آج تمام تعلیمی ادارے بند تھے اور بلوچستان میں بھی، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، نوٹیفکیشن کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کو آج بند رکھا گیا،ڈی سی مری کا کہناتھا کہ ضلع مری میں کل تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔
تعلیمی اداروں کو دوبارہ کب کھولا جائے گا اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ حکومتی احکامات پر عملدآمد کو یقینی بنانے کے لئے تیار ہیں، جیسے ہی وفاق کی جانب سے احکامات جاری ہوں گے تعلیمی اداروں کو کھول دیا جائے گا۔
دوسری جانب پہیہ جام ہڑتال کے باعث بلوچستان میں تعلیمی ادارے بند تھے،پہیہ جام ہڑتال کی کال مغوی کمسن طالب علم کی عدم بازیابی کے خلاف دی گئی ہے۔
سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔
محکمہ تعلیم کا اپنے گزشتہ روز کے بیان میں کہنا تھا کہ ہڑتال کی کال کی وجہ سےسکول ، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔