وزیر اعظم کی مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکار کو شہید کرنے کی مذمت

07:59 PM, 25 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے   احتجاج کیلئے آئے لوگوں کی جانب سے   پولیس اہلکار کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

  وزیر اعظم نے   کانسٹیبل مبشر شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور انکی بلندی درجات کی دعاکی۔انہوں نے  واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے   احتجاج کے دوران پتھراؤ و تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعظم  کا کہنا ہے کہ  نام نہاد پر امن احتجاج کے نام پر پولیس اہلکاروں پر حملہ قابل مذمت ہے، پولیس اہلکار و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار امن و امان قائم کرنے کیلئے ڈیوٹی پر مامور ہیں،9 مئی کو ملک گیر فسادات برپا کرنے والے ایک مرتبہ پھر سے پر تشدد کاروائیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  46 سالہ شہید کانسٹیبل مبشر کے کم سن بچوں کی دنیا شرپسند عناصر کے ہاتھوں اجڑ گئی، جب جب ملک ترقی کی منازل طے کرنے لگتا ہے،شر پسند عناصر ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ  مجھ سمیت پوری قوم کانسٹیبل مبشر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، کانسٹیبل مبشر ایک ایسے گروہ کے ہاتھوں شہید ہوئے جو ملکی ترقی کا دشمن ہے، نام نہاد امن پسند احتجاجیوں کا پولیس اہلکاروں کو زخمی اور شہید کرنے کا عمل قابل مذمت ہے۔

وزیر اعظم کی احتجاج کیلئے آئے لوگوں کی جانب سے پولیس اہلکار کو شہید کرنے کی مذمت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  کا افسوس کا اظہار:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  ہکلہ کے قریب  مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل مبشر کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے  شہید کانسٹیبل مبشر کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مظاہرین کے تشدد سے پولیس کانسٹیبل مبشر  کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ   کانسٹیبل مبشر نے فرض کی ادائیگی میں شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ تشدد کرنے والے مظاہرین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید پولیس کانسٹیبل مبشر کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔شہید کانسٹیبل مبشر کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے  شریک ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کانسٹیبل محمد مبشر بلال کو خراج تحسین: 

پنجاب پولیس نے ایک اور جوان فرض کی راہ میں شہید ہوگیا۔ راولپنڈی کے علاقے حکلہ میں شرپسندوں کے تشدد سے کانسٹیبل محمد مبشربلال شہید ہو گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر کانسٹیبل محمد مبشربلال کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی جی پنجاب  نے کہا کہ  پنجاب پولیس اپنے بہادر شہید کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، کانسٹیبل مبشر کی شہادت میں ملوث شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کی  ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ  کانسٹیبل محمد مبشربلال  کا تعلق ضلع مظفرگرھ سے ہے، شہید کے سوگواران میں اہلیہ،01 بیٹا اور 02 بیٹیاں شامل ہیں۔

مزیدخبریں