ویب ڈیسک: پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار اور ٹک ٹاکر کنول آفتاب ایک اور مبینہ ویڈیو لیک اسکینڈل کی زد میں آگئی ہیں۔
حالیہ مہینوں میں متھیرا، مناہل ملک، امشا رحمان، مسکان چانڈیو و دیگر کی نجی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد کنول آفتاب کی بھی مبینہ طور پر نازیبا ویڈیو لیک ہو گئی ہے۔ تاہم، ابھی تک کنول آفتاب یا ان کے خاندان کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، اور ویڈیو کی صداقت کی تصدیق بھی نہیں ہوئی ہے۔
کنول آفتاب کے مداح اس صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور ڈیجیٹل پرائیویسی کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی نجی ویڈیوز کا لیک ہونا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ نہ صرف سیلیبریٹیز بلکہ عام صارفین بھی اس غیر محفوظ ماحول میں اپنی پرائیویسی کے حوالے سے خوفزدہ ہیں۔
نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے واقعات نے نہ صرف متاثرہ افراد کی نجی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں بلکہ پاکستانی سوشل میڈیا کی دنیا میں صارفین کے درمیان اخلاقیات اور رازداری کے معاملات پر ایک بڑی بحث کو جنم دیا ہے۔
ان اسکینڈلز کے بار بار پیش آنے سے سوشل میڈیا پر رازداری کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔