اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پوری قوم کو ٹیم کی فتح پر مبارکبادیتا ہوں، اچھا کیا جڑواں شہروں میں پہلے ہی کنٹینرز ہٹا دیئے تھے، قومی ٹیم نے کل ورلڈ کپ جیت لیا ہے، 74سالوں میں پاکستان کو اس سے بڑی فتح نہیں ہوئی.
شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے بس میں نہیں ورنہ آج چھٹی کا اعلان کر دیتا، میرا فائنل اور ورلڈ کپ کل ہی ہو چکاہے، بھارت کو10وکٹوں سے شکست دینا تاریخی فتح ہے، ٹی ایل پی سے مذاکرات انتہائی کامیاب رہے، کل پاکستان نے بھارت کو چنے چبوائے. شیخ رشید احمد نے مزید کہا جب بھی پاکستان بھارت کا میچ دیکھا ہر بار پاکستان جیتا، پرسوں آپ کو میچ جیتنے کی خوشخبری دی تھی، انہوں نے کہا ساڑھے چار لاکھ کا ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے دبئی پہنچا تھا لیکن پیچھے سے کال آگئی کہ ٹی ایل پی کا معاملہ حل کرنے واپس آ جائو۔ اب بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح نے میرے پیسے وصول کرا دیئے ہیں.
انہوں نے کہا سعدی رضوی کو میں نے بہت کوآپریٹو پایا ہے، ہم بات کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اپوزیشن احتجاج کرتی ہے تو شوق سے کرے، شیخ رشید نیوزی لینڈ ہمارے ساتھ ہاتھ کر کے گیا تھا، تجویز رکھتے ہیں لاہور،ملتان والا پنڈی سے پاسپورٹ بنوا سکے، پاکستان میں میڈیا آزاد او بہت مضبوط ہے، جو لوگ مہنگائی س متاثر عوام ہیں انکے احتجاج میں شامل نہیں تھے، اگلا سال الیکشن کا سال ہے، مہنگائی بہت بڑا چیلنج ہے، توڑ پھور غیر قانونی ہے،توڑ پھوڑ نہیں ہونی چاہئے، پاکستان کی سیاست کا فیصلہ پاکستان میں ہو گا.