پاکستان کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں آتشبازی ،وریندر کو آگ لگ گئی

09:48 AM, 25 Oct, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک: سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کو پاکستان کی جیت پر آگ لگ گئی، انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت کے دیگر علاقوں میں ہونے والے جشن کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا.

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف یہ پاکستان کی یہ پہلی جیت ہے۔ پاکستان کی بھارت پر فتح کے بعدمقبوضہ کشمیر میں بھی آتش بازی کی گئی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز وریندر سہواگ نے اس واقعہ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ہے۔ سہواگ نے کہا ، 'آخر کار ، جب ہندوستان میں پٹاخوں پر پابندی ہے ، وہ کہاں سے آئے؟'

وریندر سہواگ نے ٹویٹ کیا ، 'دیوالی کے موقع پر پٹاخوں پر پابندی ہے ، لیکن کل کچھ حصوں میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے لیے پٹاخے تھے۔ ٹھیک ہے ، وہ کرکٹ کی فتح کا جشن منا رہے ہوں گے ، تو دیوالی کے موقع پر پٹاخوں میں کیا حرج ہے۔ منافقت کیوں؟ واضح رہے کہ وریندر سہواگ کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل دیا جا رہا ہے۔

پاکستان نے تاریخ بدل دی، بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عبرتناک شکست، پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔

قومی ٹیم نے بھارتی ٹیم کے 152 رنز کے ہدف کوبغیر کسی نقصان پر اٹھارویں اوور میں حاصل کر لیا۔کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑی شراکت داری بنائی۔ بابراعظم کی ناقابل شکست اننگز، کپتان نے 52 گیندوں پر 2چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 68 رنزبنائے جبکہ وکٹ‌کیپر بلے باز محمد رضوان بھی 78 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے دھواں دھار باولنگ کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں روہت شرما کو صفر پر پویلین بھیجا، اگلا شکار ایل کے راہول کو بنایا، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی انہوں نے ہی آوٹ کیا، شاندار باولنگ پر شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا.

مزیدخبریں