پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،25 اکتوبر 2021
11:23 AM, 25 Oct, 2021
کراچی میں سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن اور دیگرکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس، شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی، ملزمان کا صحت جرم سے انکار، احتساب عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 10 نومبر کو طلب کرلیا۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں ضیا الدین اسپتال کی جانب سے رفاعی پلاٹ پر پارکنگ بنانے کا کیس، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے سڑکوں پر لوگوں نےگھر بنا رکھے ہیں۔ 90 فیصد کراچی گرے اسٹرکچر پر ہے، کیا یہ ہے میٹروپالیٹن سٹی ہے؟ سول ایوی ایشن کی کارکردگی بہت گرچکی، ان کا کام نہیں ایئرپورٹ چلانا، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پی آئی اے کی کئی ایکڑ زمین تنازعہ کیس کی سماعت، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ائیرپورٹ کی زمین پر شادی ہالز بنے ہوئے ہیں، کیا اب سول ایوی ایشن نے بھی شادیاں کرانا شروع کردی ہیں؟ عدالت نے بورڈ آف ریونیو اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے زمین سے متعلق جواب طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مختلف کیسزکی سماعت، تجاوزات سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ نے اورنگی اور گجرنالہ سے متعلق تمام حکم امتناع ختم کردیئے، عدالت کا اورنگی اور گجرنالہ کو مکمل کلیئر کرانے کا حکم، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ لوگ عدالت کا مذاق اڑا رہے ہیں، عدالت کی طلبی پر متاثرین کی بحالی سے متعلق رپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئے۔