آوارہ کتوں نے معصوم بچے سمیت دو شہریوں کو زخمی کردیا
01:00 PM, 25 Oct, 2021
پبلک نیوز: سجاول کے علاقے میرپوربٹھورو میں آوارہ کتوں کی بھر مار۔ آوارہ کتوں نے معصوم بچے سمیت دو شہریوں کو زخمی کردیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے ویکسین لگا دی گئی ۔ شہریوں نے انتظامیہ سے کتا مار مہم شروع کروانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سجاول کی تحصیل میرپوربٹھورو میں آواراہ پاگل کتوں کی بھتات پاگل کتے نے بچے سمیت دوافراد کو کاٹ لیا۔ میرپوربٹھورو شھر میں پاگل کتے نے معصوم بچے سمیت دو شھریوں کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ پاگل کتے نے ایک معصوم بچے قاسم اور نوجوان غلام مصطفی کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔ زخمیوں کو فوری طور تعلقہ میرپور بٹھورو منتقل کردیا جھان ویکسین دے کر زخموں کی مرہم پٹی کی جا رہی ہے۔ شھر بھر آواراہ پاگل کتوں کی بھرمار شھری پریشان شھریوں نے ٹاؤن انتظامیہ سے کتا مار مھم شروع کروانے کا مطالبہ کردیا۔