گوجرانوالہ میں لیڈی چور گینگ متحرک
01:30 PM, 25 Oct, 2021
گوجرانوالہ ( پبلک نیوز) لیڈی چور گینگ متحرک ہوگیا۔ شہر میں اب خواتین پر مشتمل نیا گینگ بھی سامنے آگیا۔ خواتین موبائل شاپس کا صفایا کرنے لگیں۔ پولیس چور خواتین کو پکڑنے میں مکمل طور پرناکام ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں لیڈی چور گینگ متحرک ہوگیا۔ گینگ کی رکن خواتین موبائل شاپس کا صفایا کرنے لگی پولیس لیڈی چور گینگ کی کھوج لگانے میں مکمل طور پر بے بس ہوگئی۔ گینگ کی رکن خوتین گوجرانوالہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کے اردگرد موجود دکانوں پر بھی واردات کرنے میں کامیاب رہی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کرلی۔ گوجرانوالہ میں روں ماہ جہاں شہری چوروں کے ہاتھوں اپنے اثاثہ جات سے ہاتھ دھو بیٹھے وہا شہر میں اب خوتین پر مشتمل نیا گینگ بھی سامنے آگیا جسے لیڈی چور گینگ کا نام دیا گیا ہے۔ روہ ماہ اس گینگ کی بشتر وارداتیں ہیں جن میں سے کچھ کی سی سی ٹی فوٹیج میڈیا کو موصول ہو چکی ہیں۔ گینگ کی رکن خواتین اس حد تک دلیر ہیں کے انہوں نے تھانہ ماڈل ٹائون کے اردگرد موجود دکانداروں کو بھی نہ بخشا اور ژندہ دلیری کے ساتھ واردات کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ لیڈی چور گینگ فل وقت پولیس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہیں جنہیں پولیس اپنی گرفت میں لانے میں مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے۔