ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا کورونا وائرس کا شکار

10:17 AM, 25 Oct, 2022

احمد علی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ م میں سری لنکا کیخلاف اہم میچ سے قبل آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے قبل آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا کا کویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ترجمان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ کرکٹر ایڈم زمپا کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور ایڈم زمپا سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ یاد رہے کہ آئرلینڈ کے آل راؤنڈر جارج ڈوکریل نے کورونا کا شکار ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا۔ خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پرتھ میں پاکستان وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔
مزیدخبریں