ارشد شریف ملک سے کیوں گئے،تحقیقات ہونی چاہیئے، آئی ایس پی آر
12:53 PM, 25 Oct, 2022
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف ملک سے کیوں گئےکس کے کہنے پر گئےتحقیقات ہونی چاہیئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے بیان میں کہا ہے کہ کینیا کی حکومت نے قبول کیا کہ غلطی سے واقعہ پیش آیا، واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرنی چاہیئے، سانحے کو جواز بنا کر من گھڑت باتیں کی جا رہی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پورے معاملے کی تحقیقات ضروری ہے، ارشد شریف ملک سے کیوں گئےکس کے کہنے پر گئے تحقیقات ہونی چاہیئے، کوئی نہ کوئی جواز بنا کر ادارے کے خلاف الزام تلاشی کی جاتی ہے، ادارے پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیئے۔ بابرافتحار نے کہا کہ حکومت سے درخواست کی کہ جو لوگ الزام لگارہے ہیں ان کےخلاف پوری کارروائی کی جائے، سب کوارشد شریف کےانتقال پردکھ ہےاللہ ان کےدرجات بلنداورلواحقین کوصبردے، ہمارے جتنے فوجی آپریشن ہوئے ارشد شریف نے وہاں جا کرکوورکیے، اس افسوسناک واقعے کو بنیاد بنا کر کس کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے یہ بھی دیکھنا ہوگا۔