پی ٹی آئی ایم این اے صالح محمد کی ضمانت منظور

02:02 PM, 25 Oct, 2022

احمد علی
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے صالح محمد کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ صالح محمد کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان نے دلائل دیے گئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن کے باہر صالح محمد کے گارڈ سے گولی چلنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا اور پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا۔
مزیدخبریں