بغاوت پراکسانےکاکیس،شہبازگِل کےپھرناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

11:41 AM, 25 Oct, 2023

احمد علی
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شہبازگل کے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے شریک ملزم عماد یوسف کے خلاف ٹرائل ختم کردیا۔ جج طاہرعباس سپرا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے شریک ملزم عماد یوسف کے خلاف ٹرائل ختم کرنے کی ڈائریکشن دی، شریک ملزم عماد یوسف کی حد تک کیس میں ٹرائل ختم کیا جاتا ہے۔ جج طاہرعباس سپرا نے مزید کہا کہ کیس میں اشتہاری شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے جاتے ہیں، شہباز گل جب بھی نظر آئیں ایس ایچ او گرفتار کر کےعدالت پیش کریں۔
مزیدخبریں