سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی پہنچ گئے

09:42 AM, 25 Oct, 2024

ویب ڈیسک: نواز شریف بیرون ممالک دوروں کے لئے لاہور ایئرپورٹ سے صبح 9 بج کر 22 منٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے، جن کی پرواز اب دبئی ایئرپورٹ پر لینڈ کرچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے لندن پلان میں تبدیلی کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر دبئی سے منگل کو لندن روانہ ہونے کا امکان ہے۔ 

قبل ازیں نواز شریف کا ہفتے کو لندن روانگی کا پلان تھا جس میں اب تبدیلی آسکتی ہے۔ غیر ملکی دوروں کے دوران نواز شریف امریکا، لندن اور یورپ بھی جائیں گے، نواز شریف لندن سے امریکا جائیں گے، وہ امریکا میں 4 روز قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور سٹاف کے ممبران بھی رخصت ہوئے ہیں۔

دبئی میں ایک روز قیام کے بعد سابق وزیراعظم لندن جائیں گے جبکہ وزیراعلی مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے لندن پہنچیں گی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز اکٹھے یورپ کا دورہ کریں گے۔ لندن میں مختصر قیام کےبعد نوازشریف امریکا بھی جائیں گے۔

نواز شریف نے لندن روانگی سے قبل لاہور میں شاپنگ کی، کاہنہ ڈیفنس روڈ پر کارپٹ کے سیمپل دیکھے۔

مزیدخبریں