فلسطین کے حق میں ریلی، امریکی سفارتخانے جانے کی کوشش، سابق سینیٹر مشتاق احمد  گرفتار

03:29 PM, 25 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )  اسلام آباد پولیس نے آبپارہ چوک پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کی قیادت میں فلسطین کے حق میں نکالی گئی ریلی کے شرکا کو امریکی سفارتخانے جانے سے روک دیا۔ اس دورن پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ پولیس نے سینیٹر مشتاق سمیت 20 لوگوں کو گرفتار کر لیا۔

آبپارہ چوک پرسینیٹرمشتاق کی قیادت میں مسلم طلبا محاذ کا مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری آبپارہ مارکیٹ روڈ کے دونوں اطراف تعینات کردی گئی ۔

جامع مسجد شہدا سے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کے لیے نکلنے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو منتشر کردیا گیا۔ علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے آبپارہ مارکیٹ بند کروائی جارہی ہے۔

مارکیٹ بند کرانے پر تاجروں نے مزاحمت کی اور اس دوران پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ کارکنان منتشر ہونے کے بعد مارکیٹ میں ٹولیوں کی صورت میں موجود ہیں۔

گرفتار مظاہرین کو قیدیوں کی وین  میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں