ویڈیو : ایمان مزاری کا ٹریفک اہلکاروں کی ساتھ لڑائی جھگڑا، رکاوٹ ہٹا کر سڑک کھلوا دی

04:18 PM, 25 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) ویڈیو میں ایمان مزاری اور انکے ساتھ وکیل کو رکاوٹ ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

اسلام آباد میں احتجاج کے باعث سڑکوں کی بندش کا معاملہ، ایمان مزاری  نے  سڑک پر لگی رکاوٹ ہٹا کر سڑک ٹریفک زبردستی ٹریفک بحالی کی کوشش کی۔ زیرو پوائنٹ کے قریب سڑک پر لگی رکاوٹ ہٹانے پر ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ لڑائی جھگڑاہوا۔

ویڈیو میں ایمان مزاری اور انکے ساتھ وکیل کو رکاوٹ ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ وکیل نے سڑک نہ کھولنے پر ٹریفک اہلکار کو تھپڑ رسید نازیبان الفاظ کا بھی استعمال بھی کیا۔

ایمان مزاری اور انکے ساتھی وکیل نے ٹریفک پولیس کی رکاوٹ ہٹا کر سڑک کھلوا دی ۔جس کے بعد دونوں وہاں سے روانہ ہوگئے۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایمان مزاری نے کہا ہے کہ اس ویڈیو میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس ایک شخص نے مجھ پر بیرئیر  پھینکا۔

انہوں نے لکھا کہ  میں اپنا طبی معائنہ کروا رہی ہوں۔ مجھ پر جتنے پرچے کاٹنے ہے کاٹے۔ میں پھر سے اپنے حق کے لئے اس ہی طرح کرونگی۔ یہ رؤڈز کسی کی جاگیر نہیں، عوام کے لئے ہے۔

مزیدخبریں