(ویب ڈیسک ) بلوچستان سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔
ملک میں پولیو کیسز رپورٹ ہونے کا معاملہ، بلوچستان سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔
لورالائی سے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔جس کے بعد پاکستا ن میں پولیو کیسز کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اس نئے کیس کے بعد رواں سال دوران بلوچستان میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی کل تعداد 21 ہوگئی ہے۔