(ویب ڈیسک ) نواب ٹاؤن سے 2 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء ہونے والا ڈاکٹر بازیاب کرالیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد احسن کو نواب ٹاؤن سے چند روز قبل اغواء کیا گیا ۔ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم عمران کشور نے کہا کہ اغواء کاروں نے واردات کے لیے کار استعمال کی ۔ ملزمان نے ڈاکٹر کی بازیابی کے عوض 2 کروڑ روپے تاوان مانگا ۔
عمران کشور نے کہا کہ ڈاکٹر کے اغواء کی واردات میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر احسن کا کہنا ہے کہ گھر سے ہسپتال جاتے ہوئے چار ملزمان نے اغواء کیا ۔ اغواء کاروں نے راستے میں کار تبدیل کی ۔ اغواء کاروں نے ہاتھ اورآنکھوں پر پٹی باندھ دی تھی ۔