جام شہادت نوش کرنیوالے 19 سالہ کیڈٹ نے کئی نمازیوں کی زندگیاں بچا لیں

10:38 PM, 25 Oct, 2024

ویب ڈیسک: خوارج کا ضلع لکی مروت میں نماز مغرب کے دوران مسجد پر حملہ, فائرنگ کے نتیجے میں ایک کیڈٹ شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق لکی مروت خوارج نے مغرب کی نماز کے دوران مسجد پر حملہ کر دیا، کیڈٹ عارف اللہ نے بہادری سے مقابلہ کیا، کیڈٹ عارف اللہ نے حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا
لکی مروت حملے میں کیڈٹ عارف اللہ کی قربانی سے کئی نمازیوں کی جان بچ گئی،19 سالہ کیڈٹ عارف اللہ خوارج کی فائرنگ سے شہید، نمازیوں کی جان بچانے کے لیے اپنی جان قربان کی
 لکی مروت، کیڈٹ عارف اللہ کی شہادت، دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے عزم کی مثال ہے۔
کیڈٹ عارف اللہ کی قربانی نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کیا، کیڈٹ عارف اللہ نے بہادری سے خوارج کا سامنا کیا، قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا
لکی مروت: مسجد پر خوارج کا حملہ، کیڈٹ عارف اللہ کی شہادت نے کئی زندگیاں بچا لیں۔

جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید کا تعلق لکی مروت سے ہے ،جی سی عارف اللہ شہید پاکستان ملٹری اکیڈمی میں زیر تربیت تھے ،شہادت کے وقت جی سی عارف اللہ چھٹیاں گزارنے اپنے گھر آئے تھے ،جی سی عارف اللہ شہید نے سوگواران میں والدین ،4 بھائی اور 4 بہنیں چھوڑے۔
جی سی عارف اللہ شہیدکے بڑے بھائی بھی پاکستان آرمی میں دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں،جی سی عارف اللہ شہید نے نہتے ہوتے ہوئے بھی فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کا گتھم گتھا لڑائی میں مقابلہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی مسجد میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت  کی اور شہید کیڈٹ  عارف اللہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مسجد پر حملہ کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، کیڈٹ عارف اللہ نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور نمازیوں کی جانیں بچائیں۔

وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور سندھ ضیاءالحسن لنجار 

وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور سندھ ضیاءالحسن لنجار نے لکی مروت میں مسجد پر حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے شہید کیڈٹ عارف اللہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور لکی مروت میں حملے کو امن و سلامتی کے دشمنوں کی کارستانی قرار دیا۔

ضیاءالحسن لنجار وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کیڈٹ عارف اللہ نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر ملک کی خاطر ایک عظیم مثال قائم کی۔ شہید کی قربانی ہمارے لیے فخر کا ذریعہ ہے۔

ضیاءالحسن لنجار نے شہید کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارا حوصلہ بلند کرتی ہیں،عوام اور ادارے مل کر ان عناصر کو شکست دیں گے جو ہمارے معاشرے میں خوف و دہشت پھیلانا چاہتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے لکی مروت میں مسجد پر دہشتگردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں کیڈٹ عرف اللہ کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اپوزیشن لیڈر نے کیڈٹ عاف اللہ کی جرآت و بہادری بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی  نے کہا کہ پوری قوم کو کیڈٹ عارف اللہ کی جرآت و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ عمر ایوب خان نے  کیڈٹ عارف اللہ کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اللہ تعالی سے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا ہے۔

مزیدخبریں