پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،25ستمبر 2021
07:48 AM, 25 Sep, 2021
امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گاندھی کے فلسفے پر سب کے سامنے لیکچر دے دیا، واشنگٹن میں ملاقات کے دوران کہا گاندھی جی کا پیغام عدم تشدد،احترام اور برداشت تھا،بھارتی وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ، مظاہرین نے کہا مودی بھارتی دہشت گردی کا اصل چہرہ ہے۔ گورنرپنجاب چودھری سرور کی بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کی مذمت، کہا اقوام متحدہ بھارتی فورسز اور آر ایس ایس کو دہشت گرد قرار دے، دنیا کی بھارتی دہشت گردی پر خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں، بھارت دنیا میں اقلیتوں کےلیے سب سے خطرناک ملک ہے، بھارتی پولیس اور آر ایس ایس کے غنڈوں کی دہشتگردی کی ویڈیو بھی شئیر کردی۔ شہبازشریف اور حمزہ شہباز شوگراسکینڈل میں لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش، ایف آئی اے نے لیگی رہنماؤں کےخلاف 5مقدمات میں شواہد عدالت پیش کردیئے، عدالت کو بتایا گیا کہ 20ملازمین کے57اکاؤنٹس کا پتا لگالیا، ملزمان تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے، شہبازشریف نے کہا ایف آئی اے کےسینیئر آفیسر جھوٹ بول رہے ہیں، وہ اس شوگرمل کےڈائریکٹرہیں نہ ہی تنخواہ لیتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا اسلاموفوبیا کے تدارک کےلئے عالمی مکالمہ شروع کرانے کا مطالبہ، کہا اسلاموفوبیا کی سب سے خوفناک شکل بھارت میں موجود ہے، کہتے ہیں ترقی پذیر ممالک کے پیچھے رہنے کی بڑی وجہ منظم چوری اور اثاثوں کی غیرقانونی منتقلی ہے،وزیراعظم نے کورونا صورتحال اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی کاوشوں اور کامیابیوں سے بھی عالمی برادری کو آگاہ کیا۔ افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نےاٹھایا، تعریف کی بجائے ہم پرالزام تراشی کی جاتی ہے،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب، کہا مستقبل میں بڑے انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، عالمی برادری نےافغانستان کوپس پشت ڈال دیاتوغیرمستحکم ملک ایک بار پھر دہشت گردوں کےلئے محفوظ پناہ گاہ بن جائے گا، کہا امریکا نے فوجی حل نکالنے کی غلطی کی، طالبان پاکستان کی وجہ سے اقتدار میں نہیں آئے۔