جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم کے خطاب پر مریم نواز برس پڑیں
11:30 AM, 25 Sep, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنا خطاب کیا جس میں انھوں نے افغانستان کے معاملہ اور کشمیر کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خطاب پر تنقید کی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی تنقید کے نشتر چلائے۔ انھوں نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دینے کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تقریر میں غلطیوں پر تنقید کی۔ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر تقریر کا کچھ حصہ بھی شیئر کیا۔ انھوں نے لکھا کہ عمران خان کو آگ لگائیں، تقریر لکھنے والے کو نہیں۔ مریم نواز نے عمران خان کو خراب انتخاب بھی قرار دیا۔