پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،25ستمبر 2021

11:42 AM, 25 Sep, 2021

حسان عبداللہ
مقبوضہ کشمیر بھارت کا لازمی حصہ ہے اور ناہی اس کا اندرونی معاملہ، پاکستان کا یواین جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت کو منہ توڑ جواب، اقوم متحدہ میں پاکستان کی نمائندہ صائمہ سلیم نے اقوام عالم کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب کردیا، کہا مقبوضہ کشمیرپربھارت کواپنا غاصابانہ قبضہ ختم کرنا ہوگا، کشمیری عوام کو ان کا حق استصواب رائے دینا ہوگا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد اور سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس سے ملاقات، مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کیا، بھارتی قابض افواج کی جانب سے منظم جنگی جرائم کے شواہد پر مشتمل جامع ڈوزیئر پیش، افغانستان کے حوالے سے پاکستان کےنقطہ نظرسے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا اسلاموفوبیا کے تدارک کےلئے عالمی مکالمہ شروع کرانے کا مطالبہ، کہا اسلاموفوبیا کی سب سے خوفناک شکل بھارت میں موجود ہے، کہتے ہیں ترقی پذیر ممالک کے پیچھے رہنے کی بڑی وجہ منظم چوری اور اثاثوں کی غیرقانونی منتقلی ہے،وزیراعظم نے کورونا صورتحال اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی کاوشوں اور کامیابیوں سے بھی عالمی برادری کو آگاہ کیا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنا ضروری ہے، یہ بھارتی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مذاکرات کےلئے سازگار ماحول بنائے، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہندوتوا نظریات کے تحت مقبوضہ کشمیر کو مسلم اکثریتی علاقے سے مسلم اقلیتی علاقے میں بدلنے کی سازش کی جارہی ہے، 5 اگست کے غیرقانونی اقدامات واپس لئے جائیں،کہا بھارتی بربریت کی تازہ مثال سیدعلی گیلانی کی میت کو ان کے خاندان سے چھیننا ہے، جنرل اسمبلی حریت رہنما کی اسلامی روایات کے مطابق شہداء قبرستان میں تدفین کےلئے اقدامات کرے۔ افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نےاٹھایا، تعریف کی بجائے ہم پرالزام تراشی کی جاتی ہے،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب، کہا مستقبل میں بڑے انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، عالمی برادری نےافغانستان کوپس پشت ڈال دیاتوغیرمستحکم ملک ایک بار پھر دہشت گردوں کےلئے محفوظ پناہ گاہ بن جائے گا، کہا امریکا نے فوجی حل نکالنے کی غلطی کی، طالبان پاکستان کی وجہ سے اقتدار میں نہیں آئے۔ گھی، چاول، انڈے، چینی اور مرغی کی قیمتوں میں اضافہ نہ تھم سکا، مہنگائی کی مجموعی شرح 13.88 فیصد کی سطح پر ریکارڈ، گزشتہ ہفتے کے دوران20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 76 کا اضافہ ہوا،21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔
مزیدخبریں