پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،25ستمبر2021
01:10 PM, 25 Sep, 2021
کم آمدن والے افراد کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت گھر دینے کا منصوبہ، محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے انفراسٹرکچر کیساتھ گھروں کی تعمیر کے لیے بھی اجازت مانگ لی پولیس کی ستم ظریفی، گھر پر چھاپہ مار کر لوٹ مار بھی کی اور کم عمر بیٹے کے خلاف مبینہ جھوٹا مقدمہ بھی درج کیا۔ پولیس کی جانب سے انصاف نہ ملنے پر خاتون نے عدالت کے دروازے پر دستک دے دی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، ملاقات اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز نیویارک میں ہوئی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے اور تقرریاں، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا پنجاب حکومت کی جانب سے 50 کروڑ روپے کے کورونا فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں